سعودی عرب، موسم گرما کے دوران سعودی طلبا ء و طالبات کیلئے روزگار ٹریننگ پروگرام

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود اور فروغ افرادی قوت فنڈ(ہدف) نے نجی اداروں سے کہا ہے کہ وہ موسم گرما کے ٹریننگ پروگرام میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

سعودی نیوز ایجنسی نے وزارت محنت و سماجی بہبود اور فروغ افرادی قوت فنڈ کے ھوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے نجی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلباء و طالبات کو اپنے یہاں ٹریننگ کے مواقع فراہم کریں اور اس حوالے سے ایوان شاہی کے جاری کردہ فیصلے کی پابندی کریں۔ تربیت کی بنیادی شرط یہ ہے کہ طالبہ یا طالب علم کی عمر 17برس سے کم نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :