شکرقندی کے کاشتکاروں کو کیمیائی کھادوں کے استعمال کی ہدایت

جمعرات اپریل 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) شکرقندی کے کاشتکاروں کو آبپاشی‘ گوڈی اورکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اگر بارشیں زیادہ نہ ہوں تو شکرقندی کی کم ازکم 7سی8 بار آبپاشی یقینی بنائی جائے اور شروع میں 2 سی3مرتبہ ہرہفتہ بعد کی جائے تاہم بعد میں آبپاشی کا وقفہ 15سی20دن تک بڑھایا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ شکرقندی کی کاشت اپریل سے جون کے وسط تک کی جاسکتی ہے جو اگست اور ستمبرکے مہینوں میں پک کر تیارہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکرقندی کی وائٹ سٹار نامی قسم سب سے اچھی پیداوار دینے کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی دوآبپاشیوں کے بعد کاشتکار فصل میں موجود جڑی بوٹیاں اور خود روپودے تلف کردیں اورایک یا دو بار مناسب وتر میں گوڈی بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب شکرقندی کی بیلیں بڑھنا شروع ہوں تو گہری گوڈی کرکے پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا دی جائے ۔