پیازکوزیادہ عرصہ تک ذخیرہ رکھاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

قصور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ پیازکو مناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ بلکہ اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ رکھاجاسکتاہے جبکہ برداشت اور سٹوریج کے لئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہترنتائج فراہم کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر پیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیا جائے تو کم ازکم6ماہ تک اس کی اصل حالت کو برقراررکھاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سی20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھرپیاز کی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیاز کی برداشت جتنی تاخیرسے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ موٹے تنے والے پیازکے ایسے گٹھے جومکمل طورپر پک کر تیار نہ ہوئے ہوں ان کو ذخیرہ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پیازکی فصل کو دیر سے برداشت کیاجائے۔