بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوندی کش زہرلگا لیناچاہئیے، ماہرین

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

قصور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کسانوں کو آگاہ کیاہے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت کی صورت میں فصل پرجڑاکھیڑابیماری کے حملے کے شدید خدشات ہوتے ہیں لہذا بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوندی کش زہرلگالیناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقدآور مقبول ترین سبزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑاکھیرا سمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے لہذاکاشتکاروں کو چاہیے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کوڈائی تھین یا کوئی دوسرا پھپھوندی کش زہرلگالیں۔

متعلقہ عنوان :