گوارے کی بہتر فصل کیلئے کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

․ قصور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے گوارے کی بہترین فصل کے حصول کے لئے کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام بی آر90اور بی آر99کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار مذکورہ منظورشدہ اقسام کا چارے کے لئے 20سی25کلوگرام اوربیج کے لئے 12سی15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرکے بہترین فصل حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گوارے کی کاشت کے لئے گرم آب و ہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو بھی کافی دیر تک برداشت کرلیتی ہے ۔گوارے کی کاشت کے لئے ہلکی میراز مین جس میں زمین بالکل ہموار ہونی چاہیے کیونکہ نشیبی جگہوں پر پانی کھڑے ہونے سے پودے مرجاتے ہیں اور اونچی جگہوں پرپانی نہ پہنچنے سے بھی اس کا اگائو درست نہیں ہوتا۔گوارے کو سبز کھاد کے طورپر بھی استعمال کیاجاسکتاہے تاہم اس صورت میں اس کی کاشت اپریل کی بجائے مئی میں کرنی چاہیے ‘کاشت کے وقت ریتلی زمین ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :