تعلیم کے بغیرملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں ،محمد ندیم یعقوب سیٹھی

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

قصور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سائنسی علوم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ہائرسطح تک پھیلائے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے اگر پاکستانی قوم نے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہونا ہے تو ہماری نئی نسل کو آگے بڑھ کر ہائر ایجوکیشن پر فوکس کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے نجی تعلیمی ادارے کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے‘موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسیوں سے طلباء وطالبات مستفید ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے والدین پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں تاکہ آپ کے بچے پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں کیونکہ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا موجودہ دورِ میں تعلیم کی افادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا‘ تعلیم کے بغیرملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی۔ تقریب میں نجی ادارے کی انتظامیہ‘ والدین اورصحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔