ٹریفک قوانین کا احترام مہذب معاشرے کی پہچان ہے،ملک محمد رئیس

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

قصور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک قصور ملک محمد رئیس نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب معاشرے کی پہچان ہے‘ بغیرلائسنس کے موٹرسائیکل یا گاڑی چلانا اپنی جان سمیت دوسروںکو بھی خطرات سے دوچار کرسکتاہے اس لئے ایسے عمل سے اجتناب کیاجائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کے بچے ملک کے معمارہیں انہیں مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے لہذا آپ لوگ ایک ذمہ دار ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنے عمل سے ثابت کریں کہ آپ لوگ ایک ذمہ دار ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنے عمل سے ثابت کریں کہ آپ قانون کا احترام کرنیوالے لوگ ہیں۔تقریب میں ٹریفک پولیس افسران ‘سول سوسائٹی‘ سماجی تنظیموںکے عہدیداران کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :