پریانکا چوپڑا کی ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی تشہیر کے لئے جمی فالن کے شومیں شرکت

جمعرات اپریل 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی تشہیر کے لئے میزبان جمی فالن کے شو ’’دا ٹونائٹ شو ‘‘ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کام کے حوالے سے کی گئی اپنے وعدوںکو پورا کرنے کے لئے بھارت میں ایک تقریب کے لئے میں مختصر قیام کے بعد واپس نیویارک پہنچیں جہاں انہوں نے امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی تشہیر کے لئے میزبان جمی فالن کے شو ’’دا ٹونائٹ شو ‘‘ میں شرکت کی اور امریکی معروف جادوگر ڈیوڈ بلین کی جادوئی ٹرکس میں بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے سکرٹ اور گلابی رنگ کے جوتے پہن رکھتے تھے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت ‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ دکھائی دیں گی۔