آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات اپریل 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا،، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم کالام میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :