جوہری معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے،فرانسیسی صدر

جمعرات اپریل 11:25

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے امریکی کانگریس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اتحادی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

صدر ماکروں نے کہا کہ اتحادی ملکوں کے درمیان تجارتی بنیادوں پر کشمکش مناسب نہیں۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں کی طرف تھا جن میں وہ بعض ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ کا اشارہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں۔فرانسیسی صدر کے خطاب کے دوران کانگریس کے ارکان تین منٹ تک تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر امانویل نے کہا کہ فرانس اور امریکا کے تعلقات کی تاریخ بہت گہری ہے اور ہمارے رابطے کبھی بھی متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران امریکا اور فرانس دونوں دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :