حوثی باغیوں کی نجران پرگولہ باری سے سعودی خاتون زخمی ہو گئی

جمعرات 26 اپریل 2018 11:25

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں کی گئی گولہ باری سے ایک سعودی خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

العربیہ نیوز کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سرحد پار سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہری زخمی ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی جس پر باغیوں کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔