Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی پارٹی رہنما عثمان ڈار سے ملاقات

خواجہ آصف نااہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 11:25

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی پارٹی رہنما عثمان ڈار سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پارٹی رہنما عثمان ڈار سے ملاقات کی ۔ عمران خان نے خواجہ آصف کے خلاف کیس لڑنے پر عثماان ڈار کو شاباش دی۔ عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس کسی کی ذات نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا۔ ملاقات میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے عثمان ڈار کو کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پھر ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نا اہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائیکورٹ کا لارجر بنچ آج فیصلہ سنائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات