سعودی عرب، گوداموں اور 17گولڈ اسٹوریج میں ہولناک آتشزدگی

جمعرات 26 اپریل 2018 11:41

ْجدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی عرب میں گوداموں اور 17 سے زیادہ کولڈ سٹوریج میں اچانک آگ بھرک اٹھی جس پر شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا، کسی قسم کا جانی نقصان کی نہیں ہوا۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ آگ اشیائے خورونوش کے گوداموں میں لگی تھی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔ گوداموں میں زنک کی شیٹوں سے پارٹیشن بنایا ہوا تھا جہاں اشیائے خورونوش کو ذخیرہ کرنے کے لئے 17 کولڈ اسٹوریج بنائے گئے تھے۔ متاثرہ گوداموں کا رقبہ 2ہزار مربع میٹر ہے۔ کرنل سرحان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔