سعودی عرب میں ناسور کے خاتمے کے لئے کھوپڑی کا کامیاب آپریشن

جمعرات 26 اپریل 2018 11:41

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی عرب کے کنگ فہد سینٹرل سپتال میں دماغ اور اعصاب کی جراحت کے ڈاکٹروں نے ایک 45 سالہ مریض کی کھوپڑی کے اندرونی حصے میں موجود ناسور کو نکالنے کے لئے (کینسر زدہ رسولی) کامیاب آپریشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزان میں واقع کنگ فہد سینٹرل سپتال میں دماغ اور اعصاب کے وارڈ میں زیر اعلاج مریض شدید درد میں مبتلا تھا۔ ناسور (کینسر زدہ رسولی)کا حجم 10سینٹی میٹر ہوگیا تھا۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مائیکرو اسکوپ کے ذریعے آپریشن کر کے مزکورہ ناسور کو بکال دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض صحت مند ہے اور اب وہ کامیاب زندگی بسر کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :