Live Updates

عمران خان وکٹیں نہیں گرا رہے بلکہ سیاسی گند اکھٹا کر رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 11:30

عمران خان وکٹیں نہیں گرا رہے بلکہ سیاسی گند اکھٹا کر رہے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان وکٹیں نہیں گرا رہے بلکہ سیاسی گند اکھٹا کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک نہیں ٹرم بنا لی ہیں کہ ہم نے آج اتنی وکٹیں گرا دی ہیں لیکن میرے خیال سے یہ وکٹیں اکھٹی نہیں کرر ہے بلکہ یہ سیاسی گند اکھٹا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

روؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو 5 سال اقتدار کےمزے لوٹتے رہے لیکن اصل میں وہ سیاسی طور پر ہارے ہوئے لوگ ہیں۔عمران خان ان کے خلاف بولتےرہے لیکن اب جب کہ ان لوگوں کو اندازہ ہو رہا ہے کہ عمران خان کا پلڑہ بھاری ہے تو وہ عمران خان کی کشتی کا رخ کر رہے ہیں۔اور عمران خان بھی کہتے ہیں کہ میں نے وکٹ اڑا دی۔لیکن حقیقت میں وہ سیاسی کچرا اکھٹا کر رہے ہیں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ وکٹیں گرانے والا کھیل ایک با عزت کھیل ہے اسے سیاست میں نہیں لانا چاہئیے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات