مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب سے جھٹکوں کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 11:46

مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب سے جھٹکوں کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے دوسری پارٹیوں کا رُخ کر لیا ہے۔ اراکین کو پارٹی چھوڑ کر جانے سے روکنے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔ تاہم یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب سے پھر جھٹکے لگنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے 4 ممبران صوبائی اسمبلی پارٹی سے اُڑان بھرنے کو تیار ہیں۔

ذیشان گورمانی پہلے ہی ن لیگ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ان کے بعد عملدار قریشی، مرتضیٰ رحیم کھر اور خان محمد جتوئی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ تمام اراکین ممکنہ طور پر آج پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ممبران صوبائی اسمبلی کے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے تعلقات طے پا گئے۔