اداکارہ فضا علی نے دوسری شادی کر لی ،

خبر نے پوری شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا فضاء علی نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کیساتھ کی تھی تاہم ایک سال قبل ان کی علیحدگی ہو گئی تھی شادی کے بعد یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں‘فضا علی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان کی معروف اداکارہ فضا ء علی نے کاروباری شخصیت ایاز ملک سے دوسری شادی کر لی ہے ، دوسری شادی کی خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیاہے تاہم ان کے چاہنے والے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دعائیں اور مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فضاء علی کو شوبز کی دنیا میں شہرت انتہائی معروف ڈرامے ’لو و لائف اور لاہور ‘ سے ملی جس میں انہوں نے لیڈ رول ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ دوسری جانب اسی ڈرامے نے اداکار سمی ابراہیم کو بھی بڑا بریک تھرو دیا تھا تاہم یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ فضا علی نے اچانک اپنی شادی کی خبر فیس بک اکائونٹ پر جاری کر کے دی اور انہوں نے اپنا فیس بک اکائونٹ پر نام بھی تبدیل کر کے ’فضا ایاز ملک ‘ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

فضا علی نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں تاہم میں صرف ابھی اپنا ایک ہی شو جار ی رکھوں گی ۔واضح رہے کہ فضاء علی نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ کی تھی تاہم کچھ تنازعات کے باعث ایک سال قبل ان کی علیحدگی ہو گئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کانام فریال فاروق ہے ۔