سعودی عرب پر شدید گولہ باری، شہری نشانہ بن گئے

جمعرات 26 اپریل 2018 12:18

سعودی عرب پر شدید گولہ باری، شہری نشانہ بن گئے
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں کی گئی گولہ باری سے ایک سعودی خاتون زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سرحد پار سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہری زخمی ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی جس پر باغیوں کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔