امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کیلئے تیار

امریکی سپریم کورٹ کے کل نومیں سے پانچ کنزرویٹوکے ججز،جون کے آخر میں توثیق کا امکان ہے،رپورٹ

جمعرات 26 اپریل 2018 12:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) امریکی سپریم کورٹ کے کنزرویٹو اکثریتی ججزنے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کااشارہ دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے کل 9 ججز میں سے 5 کنزرویٹو ہیں، جن کی جانب سے جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کنزرویٹوجج جسٹس سیموئل الیٹو نے ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق کا اشارہ دے دیا۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ٹرمپ کی سفری پابندی کسی طورمسلمانوں پرپابندی نہیں لگتی۔کنزرویٹو چیف جسٹس جان رابرٹس نے استفسار کیا کہ کیا صدر کو فارن پالیسی ایمرجنسیز پر ایکشن لینے سے روکا جا سکتا ہی جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے وکیل نے کہا کہ مسلمانوں پر مکمل پابندی کے بیانات ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دیے تھے۔

(جاری ہے)

عدالتوں کو ایسے بیانات کی جانچ پڑتال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ٹرمپ اس وقت صدرنہیں تھے۔

ریاست ہوائی کی قیادت میں چندریاستوں نیسفری پابندی پالیسی کوچیلنج کیا تھا، لبرل ججز نے ریاست ہوائی کے مو?قف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔پابندیو ں کی موجودہ فہرست میں جن 5 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پرپابندی عائد ہے ان میںایران ،لیبیا، صو مالیہ، شام اور یمن شامل ہیں۔ستمبر میں اعلان کردہ پالیسی میں چاڈ کا نام بھی شامل تھا تاہم اسے 10 اپریل کو نکال دیا گیا، فہرست میں وینزویلا اور شمالی کوریا بھی شامل ہیں -