شانگلہ این سی پی گاڑیوں کا رجسٹریشن سنٹرپرسوں تک کھلا رہے گا

جمعرات اپریل 12:21

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) شانگلہ ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع میں موجود تمام نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے مالکان کوموقع دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیاکہ کل28 اپریل تک تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو شانگلہ رجسٹریشن سنٹر ڈسٹرکٹ کمپلیکس لیلونئی میں رجسٹرڈکیاجاسکتا ہے جبکہ 29اپریل سے یہ سنٹر شانگلہ سے ختم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حسب الحکم مجاز اتھارٹی ،شانگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن سنٹر مورخہ28اپریل تک کھلا رہے گا۔جس کے بعد شانگلہ رجسٹریشن سنٹر میں کوئی گاڑی رجسٹر نہیں کی جائے گی اور یہاں سے رجسٹریشن ختم ہوکر بعد ازیں شانگلہ کی بجائے سمبٹ مٹہ سوات میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :