حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:24

حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سلطنت عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی جانب سے حوثیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی رپورٹوں کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صنعاء میں حوثیوں کے ماتحت اعلیٰ سیاسی کونسل نے اعتراف کرلیا ہے کہ انکا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد کے فضائی حملے میں الحدیدہ میں مارہ گیا۔

متعلقہ عنوان :