بھارت میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،

13 بچے ہلاک وین میں 20سے 30بچے سوار تھے،متعددزخمی،ریاستی وزیراعلیٰ کا اظہارافسوس،انکوائری کا حکم

جمعرات 26 اپریل 2018 12:24

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں جمعرات کی صبح ہونے والے اندوہناک حادثے میں ٹرین اسکول وین سے ٹکرا گئی۔ 13 بچے موقع پر ہلاک ہوگئے۔یو پی کے کشی نگر ضلع میں ہوئے اس ٹرین حادثے میں درجنوں طلبا کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے اسکول بس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور واقع کی انکوائری کا حکم دے دیاہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ صبح سویرے اسکول جانے والی وین پوپی ضلع کے ددہی ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آگئی۔

وین میں 20سے 30بچے سوار تھے جن میں سے 13 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کا بتانا تھا کہ حادثے میں ریلوے حکام کی لا پرواہی بھی سامنے آ رہی ہے کیونکہ دودہی کراسنگ پر پھاٹک بند کرنے پر ریلوے اہلکار موجود نہیں تھا۔ادھرصوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے اسکول بس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور واقع کی انکوائری کا حکم دے دیا۔