آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1400.04 فٹ، منگلا میں 1100.95فٹ ہو گئی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد25400 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد21300 کیوسک اور اخراج21300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد37200کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 14200کیوسک اور اخراج4800کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1400.04 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.147 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1100.95فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.355 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.032 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :