چیف آف نیول سٹاف گالف کپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 26 اپریل 2018 12:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) چیف آف نیول سٹاف گالف کپ کل جمعہ سے مارگلہ گرین کلب اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں ایمچور، سینئر، لیڈیز اور جونیئر شامل ہیں۔ ایمچور کے مقابلے روزانہ 54 اور 18 ہولز، سینئر کے مقابلے 28 اور 29 اپریل کو 36 اور 18 ہولز پر لیڈیز کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر جبکہ جونیئر کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر کھیلے جائیں گے یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہیں گے۔