مریم کے اغوا کا ڈراپ سین؛ مرضی سے گھر چھوڑ کر اپنے ٹیچر سے شادی کر لی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 12:33

مریم کے اغوا کا ڈراپ سین؛ مرضی سے گھر چھوڑ کر اپنے ٹیچر سے شادی کر لی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے اغوا ہونے والی مریم نامی لڑکی کے اغواکا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقامی کالج میں ایف ایس سی کی طالبہ مریم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑا۔دوران تحقیقات علم ہوا کہ طالبہ نے اپنے ٹیچر اعجاز سے شادی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اور دونوں میاں بیوی شادی کے بعد والٹن میں مقیم رہے۔یاد رہے کہ مریم 18 اپریل کو بیماری کا بہانہ بنا کر کالج سے نکلی تھی۔لیکن گھر نہ پہنچی جس پر پولیس نے مریم کے والد محمد عاشق کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔لیکن اب پولیس کی تحقیات نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا اور بتایا کہ مریم کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلی تھی۔