کوٹلی‘شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ڈھول بجانے والا اور بارہ سالہ لڑکا جاں بحق

جمعرات 26 اپریل 2018 12:56

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ڈھول بجانے والا اور بارہ سالہ لڑکا جاں بحق ‘پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سرساوہ کی حدود گالہ سمبلار کے مقام پر فیصل اور دلشاد پسران ولی داد کی شادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ جمال اور گجرات سے شادی کی تقریب میں ڈھول بجانے کے لیے آنے والا یاسین ولد رمضان فائرنگ کی زد میں آکر جان بحق پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم شمریز عرف کوڈو کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے اطلاعات کے مطابق جان بحق ہو نے والے گجرات کے رہائشی کو پوسٹ مارتم کے بعد نوید شہید فاونڈیشن کے رضا کروں نے غسل دے کر میت پیٹی میں رکھوا کر آبائی علاقے میں روانہ کر دی -