کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات اپریل 12:56

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کل سینما گھروں کی زینت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کل (جمعہ) سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق سہیل خان پروڈکشن کی میگا کاسٹ فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کو ایک سال کی تاخیر کے بعد بلآخر کل بروز جمعہ کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں عدنان خان، میرا،، لیلیٰ ،موسیٰ خان ،اچھی خان ،راحیلہ آغا اور سخاوت ناز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔۔فلم کے ساتھ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بطور اداکارہ فلمی کیریئر کا فیصلہ بھی ہو جائے گا ۔ فلم کے ہدایتکار حسنین حیدر آباد والے ہیں جن کا تعلق بالی ووڈ انڈسٹری سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :