الحمراء آرٹس کونسل کی رونقیں بحال کرنے پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کو خراج تحسین پیش

جمعرات 26 اپریل 2018 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) فن ادب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ حلقوں نے الحمراء آرٹس کونسل کی رونقیں بحال کرنے پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دوبارہ سے الحمراء کی رونقیں بحال کر دی ہیں اور الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے موسیقی کے پروگرامز ، قوالی ، نعتیہ پروگرام اور ادب کے حوالے سے گوشہ گیاں جیسے پروگرام شروع کر کے لاہور کے شہریوں کو مفت آگاہی اور ذہنی تفریح فراہم کرنی شروع کی ہے جو کہ انتہائی مثبت اقدام ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے اور اس کا تمام کریڈٹ کیپٹن عطاء محمد اور انکی ٹیم کے سر جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :