ْفلم بینوں نے اداکار حیدر سلطان کو شاندار اداکاری پر سلطان راہی کا فلمی جانشین قرار دیدیا

جمعرات 26 اپریل 2018 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) فلم بینوں نے اداکار حیدر سلطان کو شاندار اداکاری پر سلطان راہی کا فلمی جانشین قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی سینما گھر میں نئی ریلیز ہونے والی پنجابی فلم ’’ سہاگ دیاں چوڑیاں ‘‘ دیکھنے والے فلم بینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم اعلیٰ معیار کی ہے اور اس میں حیدر سلطان کی اداکاری نے بڑا متاثر کیا ہے اور ہمیں ان میں سلطان راہی (مرحوم ) کی جھلک نظر آتی ہے ۔

امید ہے کہ مستقبل میں وہ پنجابی فلموں کے سب سے زیادہ مقبول ہیرو ثابت ہوں گے ۔ اس حوالے سے حیدر سلطان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ فلم بینوں کی جانب سے مجھے اپنے والد سلطان راہی کا جانشین قرار دیا گیاہے جو میرے لیے فخر کی بات ہے ۔میری کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی ایسا کام کروں جس میں لوگوں کو اپنے لیجنڈ ہیرو سلطان راہی کی جھلک نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :