سعودی عرب، دنیا بھرمیں مسلم سیاحوں کا سب سے بڑا مرکز، آئندہ سال مسلم سیاحوں کی تعداد میں 17 فیصد اضافے کا امکان

جمعرات اپریل 13:00

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب مسلم مسافروں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ دبئی میں منعقدہ سربراہ کانفرنس نے انکشاف کیا کہ مسلم مسافر 2020ء میں 157ارب ڈالر خرچ کریںگیاور سفر کرنے والوں میں نوجوان پیش پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے آئندہ 3 برس کے دوران سفر کرنے والے مسلمانوں کی تعداد میں 17فیصد اضافہ ہو گا۔ سربراہ کانفرنس کے ذمہ داران نے واضح کیا کہ غیر مسلم ممالک کو مسلم سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ہوٹلوں میں حلال کھانوں میں تنوع پیدا کرنا ہوگا۔ مساجد کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔حلال کھانے پیش کرنے والے ریستورانوں میں 55.2 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ خصوصی سوئمنگ پول والے بنگلے فراہم کرنے ہوں گے۔