نجکاری ہمارے تجربات کی کامیابی کی علامت، سعودی ولی عہد

جمعرات 26 اپریل 2018 13:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ نجکاری ہمارے تجربات کی کامیابی کی علامت ہے اس سے سعودی شہریوں کو پیداواری عمل میں شریک کرنے کا دائرہ وسیع ہو گا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ نجکاری ہماری بہترین حکمت عملی ہے اور اس سلسلے میں ہمارے سامنے سعودی مواصلاتی کمپنی کا تجربہ بھی ہے جس سے کمپنی کامیاب ہوئی ہے جبکہ یہ وزارت ڈاک و تار و فون کے نام سے جانی پہچانی جانے لگی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اب یہ وزارت شراکتی کمپنی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اس وزارت کی نجکاری سے شہریوںاو رسرمایہ کاروں کو بروقت مناسب لاگت پر عمدہ خدمات مہیا ہونے لگی ہیں۔ نجکاری کی بدولت مملکت کی قومی پیداوار میں نجی اداروں کا حصہ 40 سے 65 فیصد تک 2030 ء تک بڑھ جائے گا۔نجکاری کے عمل سے ملازمتیں بڑھیں گی۔ غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ خدمات کا معیار اور دائرہ کار دونوں چیزیں بلند ہوںگی۔ نجی ادارے کے ساتھ شراکت قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وژن 2030ء کا اہم محور ہے۔