سعودی عرب میں تھیٹر کھلنے کے پہلے دن کے مناظر

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات اپریل 12:41

سعودی عرب میں تھیٹر کھلنے کے پہلے دن کے مناظر
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) سعودی عرب میں سینماء گھر کو 19 اپریل کو 35 سال کی پابندی کے بعد عوام کےلیے کھولا گیا جس پر سعودی شہریوں نے دھڑا دھڑ سینماء گھر کا رخ کیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سینماء گھر کے پہلے دن کے مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں دیکھا جا سکتا ہے سعودی عوام اس طرح سی سینماء گھروں کا رخ کر رہی ہے کہ کسی کے تل دھرنے تک کی جگہ نہیں بچی تھی اور ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ سعودی عوام کس طرح سے سینماء گھر کھلنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے ۔

مردوں سے زیادہ خواتین نے سینماء گھروں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ سعودی عوام کے سینماء گھروں کا رخ کرتے ہوئے پہلے دن کے مناظر مندرجہ ذیل ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔