اسیکنڈل کے باوجود فیس بک کی آمدنی اور صارفین میں اضافہ

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے شیئرز سے ہونے والی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا،انتظامیہ

جمعرات 26 اپریل 2018 13:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) کوائف کے غیر قانونی استعمال کے واقعات کے باوجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی آمدنی اور صارفین کی تعداد بڑھی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے شیئرز سے ہونے والی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس طرح فیس بک کی کل آمدنی بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اسی عرصے کے دوران تقریبا 2.2 ارب صارفین فیس بک پر فعال رہے، جوگزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں تیرہ فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :