شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں کھانوں کی فہرست جاری

کم جونگ کو سوئس،کوریائی ڈشزاورمختلف نوعیت کے خصوصی مشروبات پیش کیے جائیں گے،ترجمان ایوان صدر

جمعرات 26 اپریل 2018 13:06

پیونگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) جنوبی کوریا کے ایوانِ صدارت بلیو ہاؤس نے کہاہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے ملاقات کے موقع پر توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اٴْن سوئس کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ سربراہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہاگیاکہ معروف سوئس ڈش روسٹی جو تلے ہوئے آلوؤں پر مشتمل ہوتی ہے اسے جنوبی کوریائی ٹوسٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے تعلیم حاصل کرنے کے دوران اپنا بچپن سوئٹزرلینڈ میں گزارا تھا۔ لہذا روسٹی کی ڈش ان کی بچپن کی یادیں تازہ کر دے گی۔اس کے علاوہ دیگر کھانوں میں جنوبی کوریا کی اسپیشل ڈش ڈوری جون فِش اور شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کی ترکیب سے ٹھنڈی نوڈلز (گوشت کے ساتھ) بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بلیو ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے ٹھنڈی نوڈلز کی ڈش پیونگ یانگ کے ریستوران اوکیریو گوان سے طلب کی ہے جو شمالی کوریا کا مشہور ترین ریستوران شمار کیا جاتا ہے۔

اس ڈش کو شمالی کوریا کی آمادگی کے بعد کھانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس ڈش کی تیاری کے لیے مزکورہ ریستوران کا ہیڈ شیف سفر کر کے دونوں رہ نماؤں کی ملاقات کی جگہ کے نزدیک سرحدی گاؤں پہنچیں گے اور وہاں یہ ڈش تیار کریں گے۔اس تاریخی سربراہ ملاقات میں دونوں ممالک میں دستیاب مختلف نوعیت کے خصوصی مشروبات بھی پیش کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :