تانیہ سانیال بھارتی ایئرپورٹس کی تاریخ میں پہلی خاتون فائٹربن گئیں

جون میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد تانیہ سانیال نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر خدمات سرانجام دیں گے

جمعرات اپریل 13:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بھارتی تانیہ سانیال ائیرپورٹ کی پہلی خاتون فائٹر بن گئیں،،بھارتی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کی رہنے والی تانیہ سانیال بچپن سے ہی کچھ انوکھاکام کرنے کی بات سوچا کرتی تھی۔ اسی سوچ کی بدولت وہ ملک کی پہلی خاتون ایوی ایشن فائر فائٹر بن جائیں گی۔تانیہ دہلی میں بھارتی ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے آئی) کے 55زیر تربیت بطور فائر فائٹر کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ان 55ٹریننگ پانے والوں میں تنہا خاتون ہیں۔جون میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وہ ملک کے ہوائی اڈوں پر فائر فائٹر کے طور پر کام کرنیوالی پہلی خاتون بن جائیں گی۔تانیا علم حیات میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہے۔ 25سالہ تانیہ نے بتایا کہ گزشتہ سال جب اے اے آئی میں جونیئر اسسٹنٹ کیلئے ملازمت نکلی تو درخواست دیتے وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ اس میدان میں آنے والی وہ پہلی خاتون ہونگی۔میرے کیریئر میں والدین کا اہم کردار رہا۔ٹریننگ کے دوران ان کے بیج کے دیگر ساتھیوں اور انسٹرکٹر نے بھی بھرپور تعاون دیا۔

متعلقہ عنوان :