بن دلان کے سابق باڈی گارڈ کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا، جرمنی

ملک میں سمیع اے کو ایسی تمام سماجی مراعات حاصل،جودوسرے تارکین وطن کو ہیں،جرمن حکام

جمعرات 26 اپریل 2018 13:06

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) اسامہ بن لادن کے سابق محافظ سمیع اے گزشتہ کئی برسوں سے جرمنی میں سکونت پذیر ہیں اور وہ ایسی تمام سماجی مراعات حاصل کر رہے ہیں، جو دوسرے عام تارکین وطن افراد کو حاصل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکام نے کہا کہ فی الوقت اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کو ملک سے نہیں نکالا جا سکتا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تیونس سے تعلق رکھنے والے سمیع اے نے کئی برس تک القاعدہ نیٹ ورک کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی حکومت نے بتایا کہ اگر سمیع کو ملک بدر کر کے اس کے وطن واپس روانہ کیا گیا تو وہاں اسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ سمیع اے گزشتہ ایک دہائی سے جرمن شہر بوخم میں قیام پذیر ہے۔