فلم ’’xxx:ریٹرن آف اگزینڈر کیج‘‘کے سیکوئل میں بھی دیپیکاپڈوکون کو کاسٹ کئے جانے کا امکان

جمعرات 26 اپریل 2018 13:06

لاس اینجلیس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ہالی وڈ ہدایتکار ڈی جے کروسو ہالی وڈ فلم ’’xxx:ریٹرن آف اگزینڈر کیج‘‘ کے سیکوئل میں بھی دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ سال بننے والی فلم ہالی وڈ فلم ’’xxx:ریٹرن آف اگزینڈر کیج‘‘ میں وین ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں فلم کے ہدایتکار ڈی جے کروسو نے فلم کے سیکوئل میں بھی دیپیکاپڈوکون کو کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، لیکن ابھی تک کسی نے فلم کے لئے دیپیکا سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :