راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کے ساتھ فلم ’’منا بھائی تھری‘‘ پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:13

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کے ساتھ فلم ’’منا بھائی تھری‘‘ پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ فلم ’’منا بھائی تھری‘‘ پر کام شروع کر یں گے۔ ہیرانی فلم کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ راج کمار ہیرانی ان دنون سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔فلم میں رنبیر کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں، فلم29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :