صرف کام نہیں کر سکتے، زندگی ایک ہی بار ملتی ہے، ایلیانا ڈی کروز

جمعرات 26 اپریل 2018 13:13

صرف کام نہیں کر سکتے، زندگی ایک ہی بار ملتی ہے، ایلیانا ڈی کروز
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ زندگی ایک ہی بار ملتی ہے اور اس میں صرف کام نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ زندگی ایک ہی بار ملتی ہے اور اس میں صرف کام نہیں کر سکتے کیونکہ اگر آپ صرف کام ہی کرتے رہیں گے تو اپنی زندگی کے اہم لمحات اور سال کھو دیں گے، میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو 24گھنٹے کام کرتے ہیں اور اگر مجھے 2گھنٹے فراغت کے ملتے ہیں تو میں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بہت سی سائوتھ فلموں میں کام کیا ہے اور اب اس سے وقفہ لینا چاہتی ہیں اور میں فیملی، دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اور چھٹیوں پر جانا پسند کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :