مانسہرہ، معمولی جھگڑے کے بعد ایک افغانی قتل

جمعرات 26 اپریل 2018 13:15

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مانسہرہ میں معمولی جھگڑے کے بعد افغانی نے چھریاں مار کر ایک دوسرے افغانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، سٹی پولیس نے مقدمہ کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ روح الله ولد عبدالله سکنہ ہریڑی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا بھائی سمیع الله ولد عبدالله پرانی سبزی منڈی لاری اڈہ میں محنت مزدوری کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں عطاء الله نے اس کو روک کر چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، وجہ تنازعہ دن کو میرے بھائی کے ساتھ عطاء الله کا جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :