کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے اقراء پبلک سکول اینڈ کالج شنکیاری کا امتحانی سنٹر تبدیل کردیا

جمعرات اپریل 13:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اقراء پبلک سکول اینڈ کالج شنکیاری کا امتحانی سنٹر برائے ایف ای/ایف ایس سی 2018ء بوجہ عدم تنصیب آن لائن کیمرہ تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی سنٹر کو اقراء پبلک سکول اینڈ کالج شنکیاری سے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج شنکیاری منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقراء پبلک سکول اینڈ کالج شنکیاری مانسہرہ میں امتحان دینے والے طلباء کا بقیہ امتحان آرمی پبلک سکول اینڈ کالج شنکیاری میں ہوگا۔ تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ تمام امتحانی مراکز آن لائن کیمروں کی تنصیب پر عمل درآمد یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔