ہری پور کی مختلف ویلج کونسلوں پر ناظم و نائب ناظم کی خالی نشستوں پر انتخابات مکمل

جمعرات اپریل 13:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ضلع ہری پور کی مختلف ویلج کونسلوں پر ناظم و نائب ناظم کی خالی نشستوں پر انتخابات مکمل، قادر خان، شاہ محمد، حاجی محمد اکرم سٹی 8 اور گلفراز خان وی سی اخون بانڈی، مقبول احمد اعوان بانڈہ منیر خان کے ناظم جبکہ حنیف خان برکوٹ، نوید احمد بجیدہ ویلج کونسل کے نائب ناظم منتخب ہو گئے۔ نو منتخب ناظمین و نائبین کے حامیوں کا جیت کی خوشی میں جشن اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

پولنگ گذشتہ روز محکمہ بہبود آبادی کے دفتر ضلعی آفیسر سہیل کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ ضلع ہری پور کی چھ ویلج کونسلوں برکوٹ، بانڈہ منیر خان، سٹی 8، بجیدہ، شاہ محمد اور اخون بانڈی میں ناظم و نائب ناظم کی خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل شفاف طریقہ سے مکمل کر لیا گیا جن میں نیبرہڈ کونسل سٹی 8 میں حاجی محمد اکرم بلامقابلہ ناظم، مقبول احمد اعوان وی سی بانڈہ منیر خان، گلفراز خان وی سی اخون بانڈی اور قادر خان ویلج کونسل شاہ محمد کے سادہ اکثریت کے ساتھ ناظم منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نائب ناظم کی خالی دو نشستوں پر بجیدہ سے نوید احمد وی سی برکوٹ سے حنیف خان چار کے مقابلہ میں چھ ووٹ لیکر نائب ناظم منتخب ہو گیا۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نو منتخب ناظمین اور نائبین کے حامیوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔