اساتذہ متحدہ محاذ تورغر کا یکم مئی کو بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان

جمعرات اپریل 13:15

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اساتذہ متحدہ محاذ تورغر اور تحصیل اوگی کے متحدہ محاذ اساتذہ نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے یکم مئی کو بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع تورغر اور تحصیل اوگی کے متحدہ محاذ اساتذہ کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے مسائل حل نہ کرنے پر صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ٹائم سکیل اور سروس سٹرکچر کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر اساتذہ یکم مئی کو بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور اپنے جائز مطالبات کے حل تک بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیں گے۔