شہری اتحاد ایبٹ آباد کی طرف سے نو منتخب چیئرمین واسا کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام

جمعرات 26 اپریل 2018 13:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) شہری اتحاد ایبٹ آباد کی طرف سے نو منتخب چیئرمین واسا نعیم اعوان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

عبدالصبور قریشی صدر شہری اتحاد، معین الدین قریشی ایڈووکیٹ، کامران احمد ایڈووکیٹ اور سردار اشعر مسعود نے چیئرمین واسا کو اپنی طرف سے اور دیگر ممبران شہری اتحاد کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین واسا جو ایبٹ آباد شہر کے باسی ہیں، ایبٹ آباد کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں، اس لئے شہری اتحاد امید رکھتی ہے کہ ایبٹ آباد کے جو مسائل پانی اور صفائی سے متعلق رکھتے ہیں وہ خصوصی دلچسپی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے چیئرمین واسا کو یقین دلایا کہ شہری اتحاد قدم بہ قدم آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :