مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

جمعرات اپریل 13:15

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی، مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات مین کلین سویپ کرے گی اور پہلے سے مضبوط بن کر سامنے آئے گی۔ وہ جمعرات کو حلقہ پی کے 37 کے دورہ کے موقع پر مختلف عمائدین علاقہ سے گفتگو کر رہے تے۔

سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے حلقہ کے دورہ کے موقع پر مختلف علاقوں سے عوام نے جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، حویلیاں کے عوام کی جتنی خدمت ہم نے کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، اپنے حلقہ کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقوں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کے اعتماد پر اس سے پہلے بھی پورا اترے ہیں اور آئندہ بھی اتریں گے، عوام نے اس سے قبل بھی ان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے، ان کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور وہ بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔