ایبٹ آباد یونیورسٹی الحاق کمیٹی کا چھٹا اجلاس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اجلاس کی صدارت کی

جمعرات اپریل 13:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الحاق کمیٹی کا چھٹا اجلاس گذشتہ روز یہاں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر سیف الله خان نے ممبران کے سامنے رکھا۔ اجلاس کے دوران متعدد فیصلے کئے گئے جن میں الحاق کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی ثوثیق کے ساتھ ساتھ متعددد کالجز کی ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کیلئے سنڈیکٹ کو سفارش کی گئی جس میں گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج، گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین، گورنمنٹ ڈگری کالج ملک پورہ، کریئیٹر کالج، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹینکالوجی، امان کالج سمیت دیگر کالجز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یونیورسٹی کے ساتھ الحق کے پراسس کو مزید آسان بنانے کیلئے علیحدہ سیل کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اس سلسلہ میں فوری کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ممبران سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے الحاق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے الحاق کے عمل اور اس حوالہ سے ہونے والے کام کو سراہتے ہوئے دیگر یونیورسٹیز کو بھی اس عمل کی پیروی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی اپنے ساتھ الحق شدہ کالجز کو انتہائی اہمیت دیتی ہے کیونکہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ تعلیم ہے، ہم نے تعلیم کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت قائم رکھنا ہے۔