شہبازشریف کی مردان آمد پرشاندار استقبال کریںگے، حبیب النجات

جمعرات 26 اپریل 2018 13:17

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماء حبیب النجات نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد شہبازشریف کی مردان آمدپرشانداراستقبال کرکے یہ ثابت کریںگے کہ ضلع مردان کے عوام میاں نوازشریف پرجان کی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 28 اپریل کومسلم لیگ (ن)کے قائد میاں شہبازشریف کامردان کاجلسہ آنے والے الیکشن کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگااوراپنے قائدکاشانداراستقبال کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ یہ خیبرپختونخوا کاسب سے بڑاسیاسی جلسہ ثابت ہوگا،تمام کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ جلسے میں اپناشرکت یقینی بناکراپنے قائدکودکھائے کہ ضلع مردان شیروں کاشہرہے اورآنے والے انتخابات میں ضلع مردان سے سونامی کاجنازہ نکال کرکے دم لیںگے۔