چیف آف نیول سٹاف گالف کپ (آج) شروع ہوگی ،ْ تمام انتظامات مکمل

جمعرات 26 اپریل 2018 13:23

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء)چیف آف نیول سٹاف گالف کپ (آج) جمعہ سے مارگلہ گرین کلب اسلام آباد میں شروع ہوگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں ایمچور، سینئر، لیڈیز اور جونیئر شامل ہیں۔ ایمچور کے مقابلے روزانہ 54 اور 18 ہولز، سینئر کے مقابلے 28 اور 29 اپریل کو 36 اور 18 ہولز پر لیڈیز کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر جبکہ جونیئر کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر کھیلے جائیں گے یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہیں گے۔