سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الواداعی گروپ فوٹو کے لئے قومی اسمبلی کے اراکین کو مدعو کر لیا

جمعرات اپریل 13:26

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الواداعی گروپ فوٹو کے لئے قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے موجودہ اسمبلی کے اراکین کو الوادعی گروپ فوٹو کے لیے مدعو کیا ہے یہ الوادعی گروپ فوٹو بروز کل جمعہ 27اپریل کو ہونے والی بجٹ تقریر کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ نمبر 1 کے سامنے لیا جائے گا اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طر ف سے تمام اراکین کو اس یاد گاری موقع پر شر کت کو یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے -