تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات اپریل 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق شریف خاندان کی سکیورٹی، نواز شریف جی ٹی روڈ مشن اور دیگر اخراجات پر 9 سال 8 ماہ کے دوران 10 ارب 8 کروڑ 41 ہزار 960 روپے خرچ ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے چار روزہ مشن جی ٹی روڈ پرتقریباً ایک ارب 45 کروڑ 56 ہزار روپے خرچ ہوئے، پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اور احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پہنچنے والے شریف خاندان کی شخصیات کے پروٹوکول پر سرکاری خزانے سے 2 کروڑ 42 لاکھ 92 ہزار 960 روپے سے زائد خرچ ہوئے۔